20 نومبر 2012 - 20:30

موصولہ اطلاعات نے پانچ میزائل داغ کر ایک اور صہیونی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ "قدس بریگیڈز" کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے ایک اور صہیونی بحری جہاز کو پانچ میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔گذشتہ چند دنوں کے دوران یہ دوسرا صہیونی بحری جہاز ہے جس کو اسلامی مزاحمت کی فورسز نے نشانہ بنایا ہے۔ دریں اثناء صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے  کہ "اشکول"، "عسقلان" اور "بنی شمعون" کی صہیونی نو آبادیوں میں سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں۔صہیونی ٹیلی ویژن کے چینل 10 نے اپنے میزائل شکن سسٹم کی مسلسل ناکامیوں کو چھپاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینوں کے فائر کردہ میزائل ایک میزائل شکن سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے "اشدود" کے علاقے میں ایک میزائل اسرائیلی ٹھکانے کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ ادھر صہیونی وزارت جنگ نے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کا ایک میزائل "رشون لتسیون" میں ایک عمارت کو لگا جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ صہیونی ٹیلی ویژن نے کہا کہ عوطیف کے علاقوں پر کاتیوشا راکٹوں کی بمباری جاری ہے اور اشدود کے علاقے کے بھی کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110